سڑک حادثہ کا شدید زخمی اندرون 15 یوم صحت یاب

ہاسپٹلس ڈاکٹرس ٹیم کی کامیاب جدوجہدMax cure
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ایک بھیانک سڑک حادثہ میں شدید زخمی 24 سالہ نوجوان جو کہ موت و زندگی کی کشمکش سے دوچار تھا کا Max cure ہاسپٹلس میں صرف اندرون پندرہ یوم بہترین علاج سے مکمل صحت یاب ہوگیا ۔ بھارت چیٹی نامی شخص کی کار ایک لاری ٹپر میں جاگھسی جس سے اس کے سر پر شدید زخم آئے ۔ اس کا چہرہ ، ہونٹ ناک اور دانت کافی متاثر ہوئے تھے ۔ ایسے میں اس کو میاکس کیور ہاسپٹلس سے رجوع کیا گیا ۔ مریض کو آئی سی یو میں رکھتے ہوئے ڈاکٹر گھنشیام کی زیر نگرانی ڈاکٹرس کی ایک ٹیم نے کامیاب علاج کیا ۔ ڈاکٹر اکھلیش نے پہلی سرجری انجام دی ۔ اور پھر میاکس کیور ہاسپٹلس کے ڈاکٹر کرن بنڈا پلاسٹک سرجن نے ہونٹ اور ناک کا کامیاب آپریشن انجام دیا ۔ انہوں نے یہ سرجری ڈینٹل سرجن ڈاکٹر ہوزامڈ کے ساتھ انجام دی ۔ مریض بھارت چیٹی کے اندرون 15 یوم صحت یاب ہونے پر اس نے اور خود اس کے ارکان خاندان نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ میاکس کیور ہاسپٹلس میں تمام تر عصری طبی سہولتوں سے آراستہ ہے ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم ہمیشہ موجود رہتی ہے ۔ تمام تر امراض جیسے قلب ، ہڈیوں ، نیورو دیگر پیچیدہ امراض کا کامیاب علاج کیا جاتا ہے ۔ یہاں ایم آر ٹی ، سی ٹی اسکان ، دیگر عصری مشینوں کے ساتھ لیبر روم معہ عصری NICU موجود ہے ۔۔