سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک

جموں 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں کے راجوری علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 6 افراد بشمول ایک ہی خاندان کے 4 افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک خانگی گاڑی کا ڈرائیور موضع سبزی جاتے ہوئے راستے میں گاڑی کو موڑنے کی کوشش کی۔ حادثہ کے بعد مقامی افراد نے راحت کاری اقدامات شروع کردیئے جس کے بعد متعلقہ پولیس بھی وہاں پہونچ گئی۔