نظام آباد:5؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد کے کمر پلی منڈل کے موضع سکندرا پور قومی شاہراہ نمبر 44 پر آج صبح ہوئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب ضلع عادل آباد کے ایجوڑہ سے تعلق رکھنے والے کرشنا وینو اپنے ارکان خاندان کے ساتھ حیدرآباد سے ایجوڑہ ذریعہ کار جارہے تھے کہ قومی شاہراہ نمبر 44 سکندرا پور کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کرشنا وینو 35سالہ، پربھو جیوتی کمار 7سالہ لڑکا، ایلیش اماں55سالہ برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ جبکہ اس حادثہ میں انوشا اور جیوتی نامی دو لڑکیاں شدید زخمی ہونے پر انہیں نظام آباد ممبی نرسنگ ہوم منتقل کیا گیا۔ اطلاع کے ملتے ہی ڈی ایس پی آرمور رام ریڈی، سب انسپکٹر جکران پلی سریدھر گوڑ مقام حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ نعشوں کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کیلئے نظام آباد منتقل کیا ۔ مہلوکین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہونے کی وجہ سے غم کی لہر دوڑگئی۔