سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد۔/22 جون، ( سیاست نیوز) سائبرآباد و رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ کیسرا پولیس کے مطابق 42 سالہ ترکاری فروش وینکٹیش کیسرا علاقہ میں رہتا تھا کل وہ پاسنجر آٹو سے سفر کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پیٹ بشیر آباد پولیس کے مطابق 58 سالہ چنا بھونش جو پیشہ سے لیبر تھا پیٹ بشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا17جون کو یہ شخص پیدل سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 25 سالہ سدھاکر جو امیزان کمپنی میں ملازم تھا بی ایچ ای ایل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے جس کا آبائی مقام اڑیسہ ہے کل رات دیر گئے یہ شخص موٹر سیکل پر رائے درگم کے علاقہ سے گزر رہا تھا کہ ٹپر لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔