سڑک حادثہ میں 2 طلباء ہلاک

کاماریڈی ۔ 26مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثہ میں دو طلباء ہلاک ہوگئے یہ واقعہ آج قومی شاہراہ سداشیو نگر منڈل کے دگی کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب کمر پلی منڈل کے چوٹ پلی سے تعلق رکھنے والے انجینئرنگ کے طلباء حیدرآباد میں بی ٹیک انجینئرنگ کررہے ہیں وجئے اور ونئے موٹر سیکل پر شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے حیدرآباد سے چوٹ پلی جارہے تھے کہ قومی شاہراہ 44 دگی کے قریب ایک ٹھہری ہوئی کنٹینر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں یہ دونوں برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ یہ دونوں کا تعلق چوٹ پلی سے ہے ، موٹر سیکل تیز رفتار اور بے قابو ہوجانے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ اطلاع کے ملتے ہی سرکل انسپکٹر کاماریڈی سبھاش چندر بوس، سب انسپکٹر سداشیو نگر یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا بعد پنچنامہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا۔