نظام آباد ۔21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوموٹر سیکل آپس میں ٹکرانے کے باعث دو افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب نوی پیٹ ایس بی آئی کیاشر کی حیثیت سے کا م کرنے والے فخر الدین اور اشوک نگر کے اسلم کی سڑک حادثہ میں موت واقع ہوگئی جبکہ اس حادثہ میں جاوید شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ فخر الدین نوی پیٹ سے نظام آباد کی طرف جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی بائیک پر اسلم اور جاوید فخر الدین کی بائیک سے ٹکرا گئے ۔ اس حادثہ میں فخر الدین برسرموقع ہلاک ہوگیا تو اسلم کو دواخانہ کیلئے منتقل کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ فخر الدین کا تعلق آندھرا پردیش کے کڑپہ سے ہے یہ نوی پیٹ میں بینک میں کیاشر کی حیثیت سے کام کررہے تھے اور پولیس نوی پیٹ اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔