حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) گاندھی نگر اور کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 40سالہ دیوراج جو خانگی ملازم تھا افضل ساگر ملے پلی علاقہ میں رہتا تھا کل وہ اپنی موٹر سیکل پر ٹینک بنڈ کے علاقہ سے گذررہا تھا کہ موٹر سیکل اچانک بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ فوت ہوگیا۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 24سالہ سائی کشن جو وجیہ ڈیری میں کنٹراکٹ مزدور تھا11ڈسمبر کو موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے موٹر سیکل سے تصادم میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔