سڑک حادثہ میں 2طلباء ہلاک

حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو طلباء ہلاک ہوگئے ۔ چیوڑلہ پولیس کے بموجب 24 سالہ ایم راج شیکھر اور اس کا ساتھی 25 سالہ پروین کمار ساکن چیوڑلہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ کل رات نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے تھے اور علاج کیلئے مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں پر انہیں مردہ قرار دیا ۔ چیوڑلہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نامعلوم گاڑی کا پتہ چلانے کی کوشش کا آغاز کردیا۔