آمنگل ۔27 ۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) آمنگل کا قریبی علاقہ کنٹراگیٹ کے پاس حیدرآباد، سری سیلم شاہراہ پر کرناٹک اسٹیٹ کی بس اور بلورو کار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے 18 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے ذریعہ سے معلوم ہوا ہے کہ کرناٹک آر ٹی سی بس حیدرآباد سے سری سیلم جارہی تھی کی مخالف سمت سے آنے والی بلورو کار سے ٹکرائی جس کی وجہ سے بلورو کار میں سفر کر رہے افراد جن کا تعلق شادنگر سے ہے۔ گنیش ، سرینو ، داس ، منگماں ، منجولا ، بالو ، انیتا ، رمیش، چٹی ، شانتی ، نیلماں شامل تھے ۔ کلواکرتی سے تعلق رکھنے والے افراد راما سوامی انجانیلو ، کیشولو بس میں سفر کر رہے بہار کے پردیپ ، مولون ، سفاک بھی زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے زخمیوں کو فوراً کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچائی۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
کاغذ نگر میں گورنمنٹ ٹیچر کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی
کاغذ نگر ۔ 27 ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے محلے یلا گوڑ باغیچہ میں رہنے والے ایک گورنمنٹ ٹیچر نے اپنے ہی مکان میں پھانسی کے ذریعہ خودکشی کرلی ۔ اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا ۔ مسٹر روی کمار سرکل انسپکٹر آف پولیس نے تحقیقات کے ذریعہ معلومات حاصل کیں کہ کاغذ نگر کا متوطن چندر شیکھر عمر 40 سال دہے گاؤں منڈل کے موضع ایٹالہ میں گورنمنٹ ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا لیکن اپنی خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔