سڑک حادثہ میں ہندوستانی شخص ہلاک

نیویارک۔ 30 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ کام) نیوجرسی کی ایک شاہراہ پر ایک ویان نے ایک تیز رفتار کار کو اتنی شدید ٹکر دی کہ اس میں سفر کرنے والا ہندوستانی شخص جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس حادثہ میں مزید 2 افراد بھی فوت ہوئے ہیں۔ روی نائیک نامی شخص کو فوری ہاسپٹل لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ہوئی ایک رپورٹ کے مطابق 12 افراد اس حادثہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔