سڑک حادثہ میں گیارہ افراد ہلاک

کراچی ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک تیز رفتار مسافر بس ایک ویان اور ایک کار سے ٹکرا گئی جس میں 11 افراد بشمول خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دلخراش حادثہ نواب شاہ ڈسٹرکٹ میں رونما ہوا۔ زخمیوں کو بچاؤکاری عملہ نے فوری طور پر نواب شاہ کے پیوپلز میڈیکل کالج میں بغرض علاج شریک کیا ہے۔ پاکستان میں خستہ حال سڑکوں، گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کئے جانے اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے سڑک حادثات اکثر رونما ہوتے ہیں۔ ماہ مئی میں بھی نواب شاہ میں ایک تیز رفتار کار کے الٹنے سے دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔