سڑک حادثہ میں کانسٹیبل ہلاک

نظام آباد :18؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سڑک حادثہ میں پولیس کانسٹیبل کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ منڈل کے چنگل کے قریب پیش آیا۔ سب انسپکٹر بھیمگل سریدھر ریڈی کی اطلاع کے بموجب بھیمگل منڈل پولیس اسٹیشن سے وابستہ رمیش ڈیوٹی کے بعد رات 10:30 بجے اپنے آبائی وطن منچریال جارہا تھا چنگل میں تھوڑ دور سے آنے والی بائیک سے ٹکرا گیا ۔ جس کے نتیجہ میں برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ رمیش کی سڑک حادثہ میں موت کی اطلاع ملتے ہی دیہاتیوں نے بڑے پیمانے پر یہاں پہنچ کر نعش کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا ۔ اطلاع کے ملتے ہی سب انسپکٹر سریدھر ریڈی ، سرکل انسپکٹر سعیدہ کے علاوہ دیگر نے بھی یہاں پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ اے سی پی آرمور راملو کے علاوہ بھیمگل ، آرمور سے وابستہ پولیس ملازمین نے بڑے پیمانے پر آخری رسومات میں شرکت کی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ فرزندان ہے ۔ رمیش کے کی موت سے دیہات میں غم کا ماحول چھا گیا ۔