ریاض ۔23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت میں ایک مسافر بس کے ایک ایندھن کے ٹینکر سے ٹکرا جانے سے چار برطانوی شہری جاں بحق ہوگئے جو عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ جارہے تھے۔ یہ حادثہ سعودی مستقر ال خالاص میں رونما ہوا۔ حادثہ میں 12 برطانوی شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جنہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ اس حادثہ پر برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن نواف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے شدید افسوس کا اظہار کیا اور مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔