سڑک حادثہ میں چار افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) بیٹی کے گھر تقریب سے واپسی کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک شخص کی بیوی بہو اور پوتا ہلاک ہوگیا ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق کل رات دیر گئے یہ حادثہ پیش آیا جس میں گول ناکہ علاقہ کے ساکن شنکر نامی شخص کی بیوی 49 سالہ پدما بہو سواپنا 36 سالہ اور پوتا 8 سالہ ابھیرام برسر موقع ہلاک ہوگئے یہ خاندان جس کار میں سوار تھا اس کار کو ایک تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی اس حادثہ میں شنکر کے علاوہ اس کا بیٹا کرشنا بچ گیا ۔ پولیس کے مطابق جن کا علاج جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ خاندان کل رات اپنے رشتہ داروں کی تقریب میں شرکت کیلئے عبداللہ پور میٹ کے علاقہ کتہ گوڑہ گیا تھا اور تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہو رہا تھا کہ وجئے واڑہ کی جانب سے حیدرآباد آنے والی تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی ۔ حادثہ کے بعد پولیس کے اعلی عہدیدار عبداللہ پور میٹ پہونچ گئے اور معائنہ کیا ۔