سڑک حادثہ میں پینٹر ہلاک

حیدرآباد 25 جنوری (سیاست نیوز) کوکٹ پلی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک پینٹر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ محمد رحیم الدین ہفتہ کی رات دو ساتھیوں حسین اور انصاری کے ہمراہ حفیظ پیٹ سے موسی نگر جارہے تھے کہ کھیتلا پور چوراہے کے قریب پروفیسر رام ریڈی انجینئرنگ کالج کی بس جس کا نمبر AP 23W- 9148 ہے نے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں رحیم الدین برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دو ساتھی زخمی ہوئے ۔ اسی قسم کے ایک واقعہ میں 30 سالہ نا معلوم شخص کو تیز رفتار کار نے ٹکر دیدی ۔ یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نا معلوم شخص ایل بی نگر چوراہے کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ یہ حادثہ پیش ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔