سڑک حادثہ میں پانچ ہندوستانی ورکرس ہلاک

ریاض ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مشرقی صوبہ میں ایک تیز رفتار ٹریلز نے ایک دیگر گاڑی کو زبردست ٹکر دیدی جس میں سوار پانچ ہندوستانی ورکرس جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت سنتوش کمار، اقبال نعمان، تلسی کرشنن، رویندر نائر اور شیوا کمار بھگوتی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ عرب نیوز نے ہندوستانی سفارتخانہ کے عہدیدار منوج کمار کے حوالے سے یہ بات بتائی۔ تمام مہلوک ورکرس کا تعلق ہندوستان کی ریاست کیرالا سے تھا۔ کام سے واپسی کے بعد وہ لوگ واپس ہورہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹریلر نے دمام سے قریب سلویٰ نامی مقام پر ورکرس کی گاڑی کو ٹکر دیدی۔