سڑک حادثہ میں ٹی سی ایس کا ملازم ہلاک

حیدرآباد ۔ /22 نومبر (سیاست نیوز) ادی بٹلہ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ٹی سی ایس کا ملازم ہلاک ہوگیا جو اس کے ساتھی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ بتایا جاتاہے کہ 23 سالہ وینکٹ مرلی کرشنا جو سافٹ ویر انجنیئر تھا ۔ کتہ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص موٹر سیکل پر اس کے ساتھی کے ہمراہ جارہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور یہ شخص فوت ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔