حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر سنتوش نگر میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک تیز رفتار بے قابو ٹپر لاری کے سبب حادثہ پیش آیا ۔ اس ٹپر لاری نے 20 سالہ نوجوان شاہنواز کو روندیا جبکہ اس کا ساتھی وسیم شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ شاہنواز شاہین نگر علاقہ کا ساکن تھا جو پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ یہ نوجوان اس کے ساتھی وسیم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پھسل بنڈہ علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔