سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

شاہ آباد۔ 25 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حاجی کریم کی ٹو وہیلر حادثے کا شکار ہوئی جس وجہ سے وہ ہلاک ہوگئے ۔ حاجی کریم ولد محمد محبوب فروٹ مرچنٹ 38 سالہ کی ٹو وہیلر اور دوسری ٹو وہیلر سے بسکٹ فیاکٹری کے قریب ٹکراجانے کے نتیجہ میں حاجی کریم کے سر پر شدید زخم آئے ۔ حادثے کے فوری بعد یونائیٹیڈ گلبرگہ دواخانے میں شریک کروایا گیا ۔جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ مولانا پیرزادہ اسحاق عظیم صابری حسامی صدیقی و دیگر علمی ‘ ادبی سیاسی مذہبی شخصیتوں نے ان کے والد سے ملاقات کر کے پرسہ دیا اور صبر کی تلقین کی۔ حاجی کے کریم کے پسماندگان بیوی کے علاوہ دو صاحبزادیاں شامل ہیں ۔