سڑک حادثہ میں نوجوان فوت

حیدرآباد ۔ 15؍ جولائی ( سیاست نیوز) بہادر پورہ علاقہ میں موٹر سیکل سوار جو حادثہ شکار ہوگیا تھا آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ خواجہ معین الدین متوطن تانڈور علاقہ بہادر پورہ میں مقیم تھا اور 10 جولائی کو اسی علاقہ میں موٹر سیکل پر سڑک عبور کر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک موٹر سیکل نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں خواجہ معین الدین شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اس کو دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا ۔