سڑک حادثہ میں نوجوان زخمی

یلاریڈی /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موٹر بائیک سے گرکر نوجوان زخمی ہونے کا حادثہ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ شیوار پر پیش آئے ۔ اس سڑک حادثہ میں منڈل کے جلال پور سے تعلق رکھنے والا انیل اپنی بائیک پر دیویا لڑکی اور ایک معصوم لڑکے کو بٹھاکر جلال پور جارہا تھا کہ مالتمیدہ شیوار پر کتا سامنے آنے سے بائیک بے قابو ہوکر گر پڑا ۔ اس حادثہ میں انیل کو شدید زخمی دیکھا گیا ۔ دیویا کو جزوی زخم لگے ۔ مقامی افراد کی اطلاع پر 108 ایمبولنس کے ذریعہ زخمیوں کو یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔