نظام آباد:22؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی شاہراہ نمبر 44 ضلع رنگاریڈی کے میڑچل آئوٹر رنگ روڈ پر ہوئے سڑک حادثہ میں نظام آباد کے دھاروگلی کے خاندان کے سربراہ برسرموقع ہلاک ہونے کے علاوہ مزید ایک شخص کی موت واقع ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ اس خاندان میں مزید 4افراد شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد دھاروگلی کے محمد اسمعیل اپنے فرزند محمد انور کو سعودی عربیہ روانہ کرنے کیلئے غرض سے ارکان خاندان کے ساتھ ایرپورٹ بذریعہ کوالیس جارہے تھے کہ میڑچل کے قریب آئوٹر رنگ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی آئی 20 کار ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمد اسمعیل کے علاوہ مزید ایک شخص ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ اس حادثہ میں انور کی دختران اور اہلیہ بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو سکندرآباد گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اطلاع کے ملتے ہی نظام آباد سے ان کے دوست احباب اور رشتہ دار حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے۔پولیس مقام حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا۔
نوشہ سانپ ڈسنے پر فوت
مٹ پلی۔ /22اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ابراہیم پٹنم میں نو بیاہ نوشہ راجندر 23سالہ شادی ہوئے 13دن گذرے کے وہ مزدوری پر مقامی کھیت باجرہ کی فصل کو پانی سیراب کرنے جارہا تھا کہ راستہ میں ایک سانپ نے ڈس دیا۔ جس پر راجندر نے ڈسے گئے مقام کے اوپری حصہ پر کپڑے کی پٹی کس کر باندھا پھر فوری مکان پر پہنچنے پر خاندان کے ارکان بشمول ماں باپ،لکشمی پدا نرسیا نے علاج کیلئے مٹ پلی کے خانگی ہاسپٹل میں داخل کیا بعد ازاں حیدرآباد علاج کیلئے لے کر گئے ۔ دواخانہ میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ شادی کے 13دن بعد شادی کی خوشی ماتم غم کے ماحول میں تبدیل ہوگئی ۔ بعد ازاں نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔