سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

منچریال 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں فلائی اوور برج پر ایک سڑک حادثہ میں رنگاریڈی نامی 40 سالہ موٹر سائیکل سوار برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ منچریال پولیس کے مطابق رنگاریڈی نامی شخص جو دوپہر 2 بجے منچریال سے سی سی سی کے لئے فلائی اوور برج سے گزر رہا تھا، دوسری سمت سے آرہے آٹو سے موٹر سائیکل کی ٹکر ہوگئی۔ موٹر سائیکل سوار شخص کے سر پر شدید چوٹ لگنے اور کافی مقدار میں خون کے بہاؤ کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔ 108 ایمبولنس کے ذریعہ مہلوک شخص کو گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا اور کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔