حیدرآباد۔/5نومبر، ( سیاست نیوز) گھٹکیسر علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر میں ایک معمر خاتون ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے بموجب 60 سالہ کاسی ریڈی لکشمی ساکن رامپور ولیج کریم نگر گھٹکیسر میں واقع کے پال ہاسپٹل علاج کیلئے گئی تھی اور کل شام اپنے بھائی راجہ ریڈی کے ہمراہ مکان واپس لوٹ رہی تھی کہ سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار ٹاٹا انڈیکا کار نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں لکشمی شدید زخمی ہونے پر اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ سب انسپکٹر گھٹکیسر پولیس اسٹیشن مسٹر سی ایچ شیکھر نے بتایا کہ لکشمی کو سڑک حادثہ میں سر پر گہرے زخم آئے تھے اور وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔