میدک۔/28 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے مضافات پلی کوٹیال پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں مشن بھگیرتا کے کام انجام دینے والے مزدور شب بھر کاموں کی انجام دہی کے بعد صبح سویرے اپنے مکان واپس ہونے کی تیاری میں تھے کہ ایک تیز رفتارکار نے انہیں ٹکر دے دی جس کے باعث ایک مزذور سریش 25 سالہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ باقی افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس میدک ٹاون مصروف تحقیقات ہے۔
نوجوان کسان کی خودکشی
میدک۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے حویلی گھن پور گاجی ریڈی پلی کا ایک نوجوان سریدھر 26سالہ اپنے کھیت پر دو مرتبہ بور کھدوائی کے بعد پانی نہ آنے سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے ہی گھر میں پھانسی لے لی۔بتایا جاتا ہے کہ زراعت پیشہ سے تعلق رکھنے والا سریدھر دو بورویل فیل ہوجانے سے 4 لاکھ کا مقروض ہوچکا تھا۔ پولیس حویلی گھن پور نے ضابطہ کی کارروائی کی۔