حیدرآباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ آر وینکٹیش کل رات موٹر سائیکل پر اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ تیز رفتار کاری نے اسے ٹکر دیدی جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ وینکٹیش کو ایمبولینس کے ذریعہ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔