حیدرآباد۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) گچی باؤلی علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں خانگی کالج کا لیکچرر فوت ہوگیا۔ پولیس کے بموجب تیز رفتار کیاب نے خانگی کالج کے لیکچرر مہیندر سنگھ کو کل رات ٹکر دے دی۔ حادثہ میں لیکچرر شدید زخمی ہوگیا اور اسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک لیکچرر ایس ایس جے انجینئرنگ کالج کا ملازم تھا۔ پولیس نے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں منتقل کیا جہاں بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔