سڑک حادثہ میں عیسائی پادری ہلاک

حیدرآباد 21 نومبر (سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 65 سالہ چرچ کا پادری ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب سی اے جیکب متوطن اچم پیٹ الکاپوری علاقہ کے ساکن اس کے بیٹے پراوین کمار سے ملاقات کیلئے آیا تھا اور آج صبح 6 بجے اسی علاقہ سے اخبار خرید کر بیٹے کے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ اوپل سے ایل بی نگر کی سمت جانے والی تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دیدی۔ اس حادثہ میں جیکب برسر موقع ہلاک ہوگیا اور پولیس نے دواخانہ عثمانیہ پوسٹ مارٹم کیلئے نعش منتقل کی ۔