حیدرآباد۔/26ڈسمبر، ( سیاست نیوز) گولکنڈہ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 15سالہ وسیم الدین فاروقی جو ارویند نگر کالونی کے ساکن فیاض الدین کا بیٹا تھا دسویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا۔ انسپکٹر گولکنڈہ محمد خلیل پاشاہ کے مطابق یہ لڑکا صبح تقریباً 9بجے ناشتہ لانے کیلئے شیخ پیٹ روانہ ہوا وہ اپنی موٹر سیکل پر سوار تھا کہ ایک تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔پولیس گولکنڈہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔