سڑک حادثہ میں ضعیف شخص ہلاک

حیدرآباد /15 اپریل( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ پیٹ بشیرآباد میں سڑک حادثہ میں ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ سائیلو جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ کل رات اپنے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ اس شخص کو ایک تیز رفتار ڈی سی ایم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے سبب وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔