حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : چیتنیہ پوری پولیس حدود میں سڑک عبور کرنے کے دوران ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 65 سالہ جنگیا جو کتہ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا واسوی کالونی میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام محبوب نگر بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ روز سڑک عبور کرنے کے دوران جنگیاحادثہ میں زخمی ہوگیا تھا ۔ جو کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔