حیدرآباد۔/26 اگسٹ ، ( سیاست نیوز) عیدالاضحی کے روز سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والے شیخ نصیر الدین زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ نصیر الدین ساکن ملکاجگری عید کے موقع پر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے ایکٹوا گاڑی پر جارہے تھے کہ اتفاقی طور پر پھسل جانے سے وہ گرپڑے۔ اس حادثہ میں نصیر الدین شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے نتیجہ میں انہیں گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ پولیس نریڈ میٹ نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔