سڑک حادثہ میں زخمی طالب علم کی موت

شمس آباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں کل رات سڑک حادثہ میں ایک جوڑا ہلاک اور ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا ۔ تفصیلات کے بموجب سڑک حادثہ میں زخمی سائی کرن ریڈی 22 سالہ متوطن کاکا چرچلہ گنڈیڈ منڈل وردھان انجینئرنگ کالج کا سال دوم کا طالب علم شدید زخمی ہوگیا تھا جسے حیدرآباد کے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد رول سب انسپکٹر محمد خلیل پاشاہ نے انسپکٹر اوما مہیشور راؤ کی نگرانی میں مقدمہ درج کرلیا ۔