حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ رانی گنج میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔پولیس آر پی پیٹ کے مطابق 50 سالہ سومایا جو پیشہ سے لاری ڈرائیور تھا ۔ موتکور ضلع نلگنڈہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص میں رانی گنج پہونچا اور گاڑی کو ان لوڈ کرنے کیلئے چھوڑ دیا اور پیدل سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
عمارت سے گرنے والے شخص کی موت
حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ محمد سلیم جو پیشہ سے لیبر بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب جونئیر جھونپڑ پٹی علاقہ میں رہتا تھا ۔ سلیم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پدماشالی پورم کے علاقہ میں ایک عمارت پر کام کر رہا تھا کہ بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔