حیدرآباد۔4 نومبر (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ محمد شریف ساکن راجندر نگر یکم نومبر کو موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر دے دی۔ محمد شریف کو دواخانہ عثمانیہ علاج کیلئے میں شریک کیا گیا تھا اور آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس راجندر نگر نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔