مکہ راج پیٹ /2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) توپران کے قریب پچھلے ایک ہفتہ قبل ہوئے سڑک حادثہ میں زخمی گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج کشٹیا دوران علاج ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب توپران منڈل کا موضع اللہ پور کا 23 سالہ بی کشٹیا نامی شخص توپران ٹول پلازہ قومی شاہراہ 44 کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سایئکل نے ٹکر دے دی ۔ جس کے نتیجہ میں کشٹیا نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گاندھی ہاسپٹل شریک کروایا دیا گیا تھا ۔ جہاں ایک ہفتہ بعد دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔