سڑک حادثہ میں زخمی شخص دوران علاج فوت

شمس آباد۔/3اگسٹ، ( سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس حدود میں واقع گگن پہاڑ میں سڑک حادثہ میں زخمی شخص فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب محمد مصطفی 26سالہ ساکن چیگور محبوب نگر 29جولائی کو گاڑی پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا۔ جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ شمس آباد ار جی آئی سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی۔