حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی چوراہے پر المناک سڑک حادثہ میں دو مسلم نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب 21 سالہ محمد معز اپنے دوست شیخ محسن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کوکٹ پلی چوراہے کے قریب گاڑی پھسل گئی اور بس سے جاٹکرائی ۔ حادثہ میں معز اور محسن برسرموقع ہلاک ہوگئے اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کیا ۔