حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین پنجہ گٹہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں خانگی ملازم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ بھرت ریڈی ساکن سن سٹی علاقہ پنجہ گٹہ سے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے اُسے ٹکر دے دی۔ اِس حادثہ میں بھرت ریڈی شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس پنجہ گٹہ نے اِس سلسلہ میں لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطی گاڑی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اِسی قسم کے ایک اور واقعہ میں شاہ میر پیٹ علاقہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ انجنیلو جو پیشہ سے مزدور بتایا جاتا ہے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔