سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) راجندر نگر اور گولکنڈہ کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 20سالہ محمد محسن جو اندرا نگر حسن نگر علاقہ کا ساکن محمد مسکین کا بیٹا تھا، محسن فٹ ویر کا کاروبار کرتا تھا جوکل رات درگاہ جانے کیلئے اپنے مکان سے نکلا تھا کہ اولڈ کرنول روڈ سے گزررہا تھا کہ شمس آباد سے آنے والی ایک ڈی سی ایم کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 35سالہ دیپک کمار جو سکنڈ لانسر علاقہ کے ساکن آر لکشمن کا بیٹا تھا کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک خانگی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔