حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) گھٹکیسر اور پرگی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 28 سالہ رامیش جو پیشہ سے ڈرائیورتھا چلکا نگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل سڑک پر گاڑی کے ٹائر کی مرمت کررہا تھا کہ دوسری گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پرگی پولیس کے مطابق 27 سالہ شنکر جو پیشہ سے لیبر تھا کالکی ولیج پرگی میں رہتا تھا گذشتہ ہفتہ وہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا جہاں وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔