حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد اور وقارآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 59 سالہ لنگاریڈی جو ریٹائرڈ ملازم بتایا گیا ہے، جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتا تھا۔ وہ کل شام اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور لنگا ریڈی نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ وقارآباد پولیس کے مطابق 24 سالہ شنکر جو پیشہ سے لیبر تھا، 22 مارچ کے دن اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور وہ شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔