سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی

آمنگل 29 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ویلدنڈہ منڈل کے حیدرآباد سری سیلم شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جوپلی سے تعلق رکھنے والے ملیش اور بھاگیماں موٹر سیکل پر تانڈور سے جوپلی کی طرف جارہے تھے ۔ حیدرآباد سے سری سیلم جانے والی تیز رفتار کار نے بائک کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ملیش اور بھاگیماں شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیںکلوا کرتی کے سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا۔ ایس آئی نوین کمار نے تفصیلات بتائی۔