سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی

کیرامیری۔/3اگست (سیاست نیوز ) جینور کے محلہ گنیش نگر کے قریب سڑک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔سب انسپکٹر سرینواس کے بموجب جینورسے موٹر سیکل پر سوار ہوکرموضع جامنی کی سمت جارہے کے اُدائو کی موٹر سیکل گنیش نگر کے قریب مخالف سمت سے آنے والے موٹر سیکل سے ٹکرائی گئی جس کی وجہ سے جگناتھ رائو اور کے اُدائو شدید زخمی ہوگئے جس کے فوری بعد انہیںجینور گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے عادل آباد رمس اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ۔