سڑک حادثہ میں دو افراد بشمول لڑکی ہلاک

حیدرآباد۔/22ستمبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ رام گوپال پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد بشمول ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ایک ہی موٹر سیکل پر سوار تھے اور رات دیر گئے ٹینک بنڈ گئے تھے۔ تیز رفتاری سے واپس ہورہے تھے۔ پولیس رام گوپال پیٹ کے مطابق 20سالہ پروین ساکن چپل بازار جو چندریا نامی شخص کا بیٹا تھا اس کے ہمراہ ایک 15 سالہ لڑکی سدھارانی جو کہ اسی علاقہ کے ساکن شخص سنگمیش کی بیٹی تھی کل رات دونوں نکلس روڈ گئے تھے اور واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ ان کی موٹر سیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے سبب دونوں شدید زخمی ہوگئے جو علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔