حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چارمینار اور ایس آر نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ دونوں ہی حادثات آر ٹی سی بس کے ذریعہ پیش آئے ۔ پولیس کے مطابق ایک 35 سالہ نامعلوم شخص جو مدینہ چوراہے پتھر گٹی پر سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ رودر اماں جو ایس آر نگر علاقے کے ساکن جناردھن کی بیوی تھی ۔ کل اپنے داماد کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ ایس آر نگر علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر رودراماں فوت اور اس کا داماد زخمی ہوگیا ۔
خرابی صحت کے سبب مشتبہ طور پر فوت
حیدرآباد /17 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میرپیٹ میں نلگنڈہ کے تاجر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جکاتا ہے کہ 28 سالہ ستیش ریڈی کو کل رات شہر سے نلگنڈہ واپس ہو رہا تھا ۔ میرپیٹ کے علاقہ میں صحت خراب ہونے کے سبب فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق کار میں صحت بگڑ گئی تھی اور اسے فوری ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ ستیش ریڈی فرٹیلائزر کا کاروبار کرتا تھا جو مریال گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔