سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک

منااکھیلی؍23مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثہ میں پیدل چلنے والی خاتون کے ہلاک ہونے کاحادثہ قومی شاہراہ نمبر9پر ہڈگی کے قریب اندرانگر میں جمعرات کو پیش آیا۔ مہانندا کن ٹپا (27سالہ ) اندرانگر کی یہ خاتون جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئی۔ممکنہ طورپر حیدرآباد سے آنے والی آئیشر گاڑی کی ٹکر سے فوت ہونے کی بات پولیس ذرائع نے تسلیم کی ہے۔ سرکل انسپکٹر ایم انیل کمار ، ٹریفک پولیس سب انسپکٹر جی ایم پاٹل نے جائے حادثہ پہنچ کر معائنہ کیا۔ ٹریفک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرلی گئی ہے ۔