سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک رشتہ دار زخمی

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اور ایک رشتہ دار شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ سنگیتا شرما جو شاہ میر پیٹ علاقہ کے ساکن راجیش شرما کی بیوی تھی ۔ اپنے دیور پرکاش شرما کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ کل رات حادثہ پیش آیا ۔ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔