حیدرآباد 27جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کی ویمل واڑہ۔سرسلہ شاہراہ کے پاروتی پورم کی کمان کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی اور تین شدید زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں سرسلہ منڈل کے چندراپیٹ کی رہنے والی 37سالہ خدیجہ نامی خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کا شوہر 45سالہ کلیم سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ کریم نگر کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کلیم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔