سڑک حادثہ میں بے ٹیک طالب علم ہلاک ۔ تین ساتھی زخمی

حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک بی ٹیک طالب علم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی زخمی ہوگئے۔ 20 سالہ سائی جتن ورما ساکن ایس ایل این اپارٹمنٹ گچی باؤلی تین ساتھیوں سائی کارتک، نکھل اور روشن کے ہمراہ ایک دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کے بعد مکان واپس لوٹ رہے تھے ۔ سائی جتن ورما تیز رفتاری سے کار چلا رہا تھا جبکہ گاڑی کا توازن کھوکر روڈ نمبر 45 جوبلی ہلز پر ایک ٹھہری ہوئی کار سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ میں سائی جتن ورما برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھیوں کو جوبلی ہلز میں واقع اپولو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ پولیس جوبلی ہلز نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔